عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں ہفتہ کو سونا 9 ڈالر کی کمی سے 3022 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 800 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 18 ہزار روپے کا ہوگیا، دس گرام سونے کی قیمت 686 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 72 ہزار 633 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 3 لاکھ 20 ہزار 800 روپے پر پہنچ گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 475 روپے پر مستحکم رہی۔