پنجاب حکومت نے قیمتی معدنیات کی کانوں اور کان کنوں کی حفاظت کیلئے ریسکیو اینڈ سیفٹی سب اسٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب حکومت نے قیمتی معدنیات کی کانوں اور کان کنوں کی حفاظت کیلئے ریسکیو اینڈ سیفٹی سب اسٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا، ڈیپارٹمنٹ اف ڈیولپمنٹ کی سب کمیٹی نے اجلاس میں 44 کروڑ روپے کی لاگت سے دو ریسکیو اینڈ سیفٹی سب اسٹیشنز کے قیام کی منظوری دے دی۔
رپورٹ کے مطابق جہلم اور خوشاب میں ریسکیو اینڈ سیفٹی سب اسٹیشنز کے قیام سے متعلق بریفنگ دی گئی، ٹلہ جوگیاں جہلم میں 23 کنال اراضی پر ریسکیو اینڈ سیفٹی سب اسٹیشن قائم کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اینڈ سیفٹی سب اسٹیشنز میں کوئلے کی کانوں میں کام کرنے والے افراد کو سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔