دو ہزار چوبیس غیر قانونی تارکین وطن کے لیے مہلک ترین سال رہا،اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے تارکین وطن نے اعداد و شمار جاری کردیے۔
رپورٹ کےمطابق گزشتہ سال آٹھ ہزار نو سو اڑتیس غیرقانونی تارکین وطن جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ سب سے زیادہ دو ہزار سات سو اٹھہتر افراد ایشیا میں ہلاک ہوئے۔
دو ہزار چار سو باون تارکین وطن بحیرہ روم عبور کرتے ہوئے ڈوب گئے،افریقی بر اعظم میں دو ہزار دو سو بیالیس افراد جانوں سے گئے،رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں سے ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔