اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یوم پاکستان کے موقع پر ہیوی ٹریفک کیلئے روٹ پلان جاری کر دیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پشاور سے لاہور کیلئے ہیوی ٹریفک ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹر وے استعمال کرے جبکہ لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد اور راولپنڈی جانیوالی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری موٹروے استعمال کرے۔
ترجمان کے مطابق جی ٹی روڈ پشاور سے روات جانے والے شہری ٹیکسلا موٹروے، چکری، چک بیلی روڈ استعمال کریں اور لاہور جی ٹی روڈ سے پشاور جانے والے شہری روات، چک بیلی روڈ چکری، ٹیکسلا موٹروے استعمال کریں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق 23 مارچ کو مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے اور 22 مارچ رات 12 سے23 مارچ سہ پہر3 بجے تک ہیوی ٹریفک کا اسلام آباد میں داخلہ ممنوع ہو گا جبکہ 23 مارچ صبح 6 سے دن ایک بجے تک سری نگر ہائی سیونتھ ایونیو سے کوڑیانوالہ چوک تک بند ہوگی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ بہارہ کہو جانے والی ٹریفک سیونتھ ایونیو سے پاک چائنہ روڈ، راول ڈیم چوک، کشمیر چوک، کلب روڈ موڑ دی جائے گی اور روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی۔