کراچی میں یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کا مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہوگا،جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا
کراچی میں مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لئے سخت انتظامات کئےگئے ہیں،جلوس کی سیکیورٹی پر پانچ ہزارتین سو سے زائد افسران اوراہلکارتعینات ہونگے،پولیس کےساتھ ساتھ رینجرز اور اسپیشل برانچ کے اہلکار بھی فرائض سرانجام دیں گے۔
یوم علی کےمرکزی جلوس کی تمام تر گزرگاہوں کےاطراف گلیوں کو کنٹینرز لگاکر بند کردیا گیا ہےجبکہ بلند بلا عمارتوں پر شارپ اسنائپرزتعینات ہونگے،ٹریفک پولیس کےمطابق آٹھ سو پندرہ ٹریفک پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔