سوات کے علاقے فضاگٹ میں پولیس انسپکٹر کو شہید کرنے والے اشتہاری ملزم کے گھر پر چھاپے کے دوران پولیس سپاہی جاں بحق اور دیگر تین اہلکار زخمی ہوگئے۔
سوات پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس نے فضاگٹ میں 3 ماہ قبل پولیس انسپکٹر رحیم خان کو شہید کرنے والے اشتہاری ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا۔
ملزم احمد زیب نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس سپاہی نیاز محمد شہید اور اے ایس آئی امجد اقبال سمیت دو اہلکار سرفراز اور حسین احمد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے جوابی کارروائی کے دوران دھماکہ خیز مواد کا اسستعمال کرتے ہوئے اشتہاری احمد زیب کو ہلاک کردیا ہے۔ زخمی اہلکاروں کو سیدوٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔