ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نےریاست مخالف مہم چلانےاور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے والے ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔
گرفتار ملزم انس نواز کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ ملزم سے تفتیش اور ریکوری ہے ۔ پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو چار روز کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈیٹا بیس تک غیر قانونی رسائی حاصل کی ۔ شہریوں کے پاسپورٹس اور اعلیٰ سرکاری شخصیات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اورعوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی ۔