انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 26 نومبر احتجاج کے کیس میں ضمانت میں توسیع کر دی جبکہ راجا بشارت کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی گئی۔
ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کرتے ہوئے ریمارکس دیئے میں آج ہی تفتیشی کو ہدایت کروں گا کہ بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کریں۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما راجا بشارت کی 5 مئی تک ضمانت قبل از گرفتاری 5،5 ہزار روپے کے مچلکوں کےعوض منظور کرلی۔ جج نے راجا بشارت کو ہدایت کی کہ وہ کیس کی اگلی سماعت سے پہلے شامل تفتیش ہو جائیں۔ راجا بشارت کیخلاف تھانہ آبپارہ ، کوہسار اور سیکریٹریٹ میں مقدمات درج ہیں ۔