اسرائیلی فوج کا غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقے میں زمینی آپریشن جاری ہے،تین روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد پانچ سو نوے تک جا پہنچی۔
رفح اوربیت لاہیہ پر بمباری سےآبادی کو نشانہ بنایا گیا،حماس نے بھی امن معاہدے کے بعد پہلی بار میزائل داغ دیے،اسرائیلی حملوں کےبعد حماس اوریمنی حوثیوں کی جانب سے بھی تل ابیب پر راکٹ داغے گئےجس کےبعد شہر میں سائرن بج اٹھے،تل ابیب ائیر پورٹ پر پروازیں بند کر دی گئیں،یمنی حوثیوں کی جانب سے چار میزائل داغے گئے۔۔
اُدھرغزہ کےخلاف اسرائیلی شہریوں کا احتجاج جاری ہے،بارش کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی،مظاہرین کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اپنی کرسی بچانےکیلئے اُن کے پیاروں کی زندگیاں داؤ پر لگا رہے ہیں۔