بانی پی ٹی آئی سے دوستوں کی ملاقات کے روز صرف تین سیاسی رہنما اڈیالہ جیل کے باہر پہنچے ہیں لیکن ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔پارٹی رہنما اور اتحادی جیل گیٹ پر انتظار کرتے رہے
راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے ملاقات کے لیے مختص دن پر پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس اور وکیل خالد یوسف چودھری دوپہر کے وقت اڈیالہ جیل پہنچے۔
سیاسی رہنماؤں کاگیٹ نمبر پانچ پر ناموں کا اندراج کروانے کے باوجود جیل انتظامیہ کی جانب سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، جس کے بعد تمام سیاسی رہنما واپس چلے گئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ جمعرات کو بھی پارٹی رہنماؤں کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی تھی، جس کے بعد آج اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہیں آئے۔