اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مجھ پر ٹرک سے بسکٹ چوری کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب کا کہنا تھا کہ عدالت میں کوئی خوشی سے نہیں آتا، راولپنڈی عدالت میں ضمانت منسوخ ہوئی تو پولیس آئی ہوئی تھی۔
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت سے متعلق عمرایوب نے کہا کہ ہم نے لکھا تھا قومی سلامتی اجلاس سے قبل ہماری بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کروائی جائے۔ جب ہماری ملاقات نہیں کروائی گئی تو ہم پھر نہیں گئے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بلوچستان کی سیاسی جماعتیں بھی شامل نہیں ہوئی، بلوچستان مین آگ لگی ہوئی ہے، بی ایل اے کی ہم نے بھر پور مذمت کی ہے۔