پولیس نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم کرکزی ملزم ارمغان کا والد کامران قریشی کو گرفتار کرلیا۔
اے وی سی سی نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایس ایس پی انیل حیدر کے مطابق اے وی سی سی نے ڈیفنس خیابان مومن پرملزم کے گھر پر چھاپہ مارا، ملزم کے قبضے سے منشیات اور غیرقانونی اسلحہ برامد کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ کراچی میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان قریشی کے والد کامران اصغر قریشی کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم ارمغان نے مصطفیٰ کو قتل کے فوری بعد والد کو آگاہ کیا، جس پر کامران اصغر قریشی نے پولیس کو اطلاع دینے کے بجائے بیٹے کو رپوشی کا مشورہ دیا۔ مطابق ملزم ارمغان والد کے مشورے پر شیراز کے ہمراہ اسکردو اور دیگر علاقوں میں روپوش رہا۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس اور صحافی پر فائرنگ کے مقدمات میں ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مارچ تک توسیع کردی تھی۔