خیبر پختونخوا کے عوام دہشت گردی اور فتنہ الخواج کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، عوام نے تیراہ واقعے ست ملک دشمن عناصر کو پیغام دیا کہ پاکستان کے عوام ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں چھٹی پر آئے سیکیورٹی اہلکار کےگھر کا محاصرہ کرنے والے مسلح افراد کے خلاف مقامی افراد متحد ہوگئے، عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ اپنی سرزمین پر دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑیں گے۔
عوام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، فتنہ الخوارج پشتون ،پنجابی بلوچ اور سندھی قوم کے خلاف کارروائی کرتے ہیں، فتنہ الخوارج نے نہ مساجد کو بخشا اور نہ ہی علماء کرام کو بخشا۔
عوامی حلقوں کے مطابق تیراہ واقعہ سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ عوام دہشت گردوں کے خلاف خود کھڑے ہو کر اپنے علاقوں کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں، عوام کی مزاحمت نے واضح کر دیا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
مبصرین کے مطاق عوام کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف ڈٹ جانے کا مطلب ایک پرامن اور خوشحال کل کی بنیاد رکھنا ہے۔