کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس آج اپنی منزل کی جانب روانہ نہیں ہوگی ۔
ریلوے کنٹرول کے مطابق جعفر ایکسپریس کی مرمت کا کام تاحال مکمل نہیں ہوسکا، جبکہ صفائی کے امور بھی ابھی باقی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرمت اور صفائی کا کام مکمل ہونے کے بعد ہی ٹرین کی روانگی ممکن ہوگی۔11 مارچ کو بلوچستان کے علاقے مشکاف کے قریب جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بعد ٹرین سروس معطل کر دی گئی تھی، جسے آج بحال کیا جانا تھا۔