سری لنکا کے فاسٹ باؤلر لہیرو کمارا انجری کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 سے باہر ہوگئے۔
لنکن فاسٹ باؤلر لہیرو کمارا کو پیر کو ایم سی اے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف اہم میچ سے قبل ٹریننگ کے دوران چوٹ لگی تھی۔
فاسٹ باؤلر انجری کے باعث ورلڈ کپ سکواڈ سے آؤٹ ہوگئے ہیں اور اب انکی جگہ دشمانتا چمیرا کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔
چمیرا کی ٹیم میں شمولیت کی منظوری اتوار کو ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے دی ہے۔
🚨 Chameera approved as replacement for Kumara in Sri Lanka squad 🚨
— Sri Lanka Cricket 🇱🇰 (@OfficialSLC) October 29, 2023
The Event Technical Committee of the ICC Men’s Cricket World Cup 2023 has approved Dushmantha Chameera as a replacement for Lahiru Kumara in the Sri Lanka squad.
Chameera, who has played 44 ODIs, was named as… pic.twitter.com/XFwzKDCwX8
یاد رہے کہ سری لنکن ٹیم میگا ایونٹ کے پوائنٹ ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو