خشک سالی کے اثرات کے باعث آبی ذخائر میں پانی مزید کم ہوگیا۔ ملک کے آبی ذخائر میں پانی کا ذخیرہ 6 ہزار ایکٹر فٹ کم ہوگیا، پانی کا ذخیرہ 93ہزار ایکٹر فٹ سے کم کر 86ہزار ایکٹر فٹ رہ گیا۔
ملک کے دو بڑے ڈیم تربیلا اور منگلا ڈیڈ لیول تک پہنچ گئے جبکہ چشمہ بیراج ڈیڈ لیول سے بھی ایک فٹ نیچے چلا گیا۔
تربیلا ڈیم میں سطح مزید ایک فٹ گرگئی، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کا ڈیڈ لیول 1402فٹ آگئی، تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ مزید 5 ہزار ایکٹر فٹ گرگیا۔ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 4 ہزار ایکٹر فٹ پر آگیا۔
منگلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول پر،پانی کا ذخیرہ ایک ایکٹرفٹ گرگیا، منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 71ہزار ایکٹر فٹ تک آگیا۔
چشمہ بیراج ڈیڈ لیول سے ایک فٹ نیچے،سطح 638فٹ ہوگئی، چشمہ بیراج میں پانی کا ذخیرہ 2 ہزار ایکٹر فٹ مزید کم ہوگیا۔ چشمہ بیراج میں پانی کا ذخیرہ 10ہزار ایکٹر فٹ رہ گیا۔