وزیر داخلہ محسن نقوی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے غیرحاضر رہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نام قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے شرکاء کی فہرست میں شامل تھا تاہم وہ غیر حاضر رہے۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی بیرون ملک ہونے کے باعث قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے۔
وزیر داخلہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے دبئی گئے تھے۔ تب سے ان کی طبعت ناساز تھی اور وہ دبئی میں ہی قیام پذیر ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی آج شام وطن واپس پہنچیں گے۔