پنجاب اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئرمین سمیع اللہ خان کی سربراہی میں جاری ہے، جس میں مختلف ترمیمی بلز پیش کیے گئے۔
حکومتی رکن امجد علی جاوید نے "دی پنجاب لیٹرز آف ایڈمنسٹریشن اینڈ سیکسیشن سرٹیفکیٹس ترمیمی بل 2025ء" اور "دی یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوشن لاز ترمیمی بل 2025ء" ایوان میں پیش کیے۔
اسی طرح حکومتی رکن ذوالفقار شاہ نے "دی نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس لاہور ترمیمی بل 2025ء" ایوان میں پیش کیا۔
اپوزیشن رکن وقاص محمود مان نے "دی فیکٹریز ترمیمی بل 2025ء" اور "دی پنجاب انڈسٹریل ریلیشنز ترمیمی بل 2025ء" بھی ایوان میں پیش کیے۔
اسمبلی میں پیش کیے گئے تمام بلز کو مزید غور و خوض کے لیے متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیا گیا ہے۔