نیشنل سیونگز سینٹر نے پیر کے روز 200 روپے کے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی کے فاتحین کا اعلان کر دیا۔ یہ قرعہ اندازی 17 مارچ 2025 کو فیصل آباد میں منعقد ہوئی تھی۔
انعامات اور خوش نصیب فاتحین
پہلا انعام: 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا بڑا انعام بانڈ نمبر 612132 کے خوش نصیب مالک کے حصے میں آیا۔
دوسرا انعام: 2 لاکھ 50 ہزار روپے کے چار انعامات درج ذیل بانڈ نمبرز کے حامل افراد کو ملے:
007796، 018511، 272618، 312188
تیسرا انعام: 1,696 خوش نصیب افراد کو 1,250 روپے کا انعام دیا جائے گا۔ تیسری کیٹیگری کے مکمل فاتحین کی فہرست جلد نیشنل سیونگز سینٹر کی جانب سے جاری کی جائے گی۔