پنجاب میں تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق ضلع اٹک پنجاب میں تیل اور گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ اعلامیے کے مطابق سوگھڑی نارتھ ون کنویں کی کھدائی اکیس مئی دو ہزار چوبیس کو شروع ہوئی۔
کنویں سے یومیہ ایک کروڑ 40 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہونے لگی۔ کنویں سے یومیہ 430 بیرل خام تیل بھی حاصل ہورہا ہے۔
ماہرین کے مطابق نئی دریافت سے انرجی کی طلب و رسد میں فرق کم اور ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں کہنا ہے کہ کنواں سو فیصد ان کی ملکیت ہے۔