وزیراعظم شہازشریف کا کہنا ہے کہ 2018 میں میں قائم ہونے والی نا اہل حکومت نے دہشتگردی کیخلاف سے حاصل ثمرات کو ضائع کر دیا۔
اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہازشریف نے کہا کہ حال ہی میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگرد حملے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، فوجی جوانوں و افسران نے پیشہ ورانہ مہارت سے سیکڑوں جانیں بچائیں، وزیراعظم نے افواج پاکستان کی قیادت بالخصوص آرمی چیف، تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم ناکام بنا رہے ہیں، آج کی فیصلہ کن گھڑی یہ تقاضا کرتی ہے کہ ہم سوال کریں کہ کون کس کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج اس ملک کے25 کروڑعوام افواج پاکستان و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، جو ملک، قوم، افواج پاکستان، شہیدوں و غازیوں کے ساتھ نہیں وہ دہشتگردوں کا ساتھی اورانکا اتحادی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پراپیگینڈے کےذریعے فوج اور عوام میں دراڑ ڈالنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے، فوج اور عوام ایک ہیں نہ انکے درمیان دراڑ ڈالنے کی سازش پہلے کامیاب ہوئی نہ آئندہ ہوگی۔ ایسے شر پسند عناصر کی مذموم کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
شہبازشریف نے حزب اختلاف کی اجلاس میں عدم شرکت غیر سنجیدہ رویہ قرار دیا، کہا پاکستان ہے، تو ہم سب ہیں، ہماری سیاست ہے، دہشتگردی کےخلاف سب کومتحدہ ہو کر آگے بڑھنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوان اورانکےاہلخانہ ہماری طرف دیکھ رہے ہیں، دسمبر2014 میں سانحہ اے پی ایس کےبعد میرے قائد نوازشریف نے پوری قوم کو متحد کیا، پوری قوم نے مل کر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا۔
افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے ادارے، سیکیورٹی ایجنسیز، سیاستدان، پاکستانی شہریوں نے لازوال قربانیوں کی داستان رقم کی،وزیراعظم کی گفتگو، گزشتہ دو دہائیوں کے دوران دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کی معیشت کو 150 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ قربانیوں کی بدولت پاکستان کا امن بحال،معیشت سنبھلی اوررونقیں بحال ہوئیں مگر 2018 میں میں قائم ہونےوالی نا اہل حکومت نےدہشتگردی کیخلاف سےحاصل ثمرات کو ضائع کر دیا۔ اُس نااہل حکومت نےنیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد روک دیا، پوری قوم جو آج خمیازہ بھگت رہی ہے وہ اس پالیسی کا نتیجہ ہے۔
شہازشریف نے کہا کہ پاکستان آج فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، دہشتگردی کو ایک مرتبہ پھر سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہم سب کو آہنی عزم کا کا اعادہ کرنا ہوگا، دہشتگردوں کا اصل نشانہ عوام کا اتحاد ہے۔