پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر خان نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شرکت کو ناگزیر قرار دے دیا۔
سماء سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بغیر اس اجلاس کی کوئی اہمیت نہیں ہوگی۔
جنید اکبر نے کہا کہ ان کی ذاتی رائے میں پی ٹی آئی کو کل ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کرنی چاہیے۔
انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ "صفر جمع صفر کا جواب صفر ہی رہتا ہے" یعنی عمران خان کی عدم موجودگی میں اجلاس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں قیام امن کو یقینی بنانا ہے تو تمام فریقوں کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام اور اداروں کے درمیان بڑھتے فاصلوں کو ختم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
جنید اکبر نے زور دیا کہ ماضی میں جو غلطیاں ہو چکیں ان کی اصلاح کی جانی چاہیے تاکہ آگے بڑھا جا سکے۔