ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مشکوک ای ویزا پر البانیہ جانے والے مسافر کو 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار کرلیا۔
ایف آئی حکام کے مطابق مسافر مرزا سکندر کی جانب سے پیش کیا جانے والا البانیہ کا ای ویزا جعلی نکلا۔
رپورٹ کے مطابق مسافر نے جعلی ویزے کیلئے 15 لاکھ روپے ایڈوانس ادا کئے، مسافر کا ایجنٹس سے مجموعی طور پر 22 لاکھ روپے پر معاملہ طے ہوا تھا۔
ایف آئی اے نے ملزم کی نشاندہی پر ایجنٹ مہران خالد اور شہروز جنید کو ایئرپورٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا، تینوں ملزمان کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کردیا گیا۔