نیب نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا ۔ نیب نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے مختلف بینکوں میں موجود ٹرم ڈپازٹس کو منجمد کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن ہیڈآفس سمیت مختلف مقامات پرعوام کی آگاہی کیلئے بینرز آویزاں کر دیئے ۔
نیب کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کراچی خلاف جاری تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے ، ڈی جی نیب کراچی جاوید اکبر ریاض کے دستخط سے چھ سو پچپن ٹی ڈی آرزکومنجمد کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ مختلف بینکوں میں موجود ٹی ڈی آرز بحریہ ٹاؤن سمیت ایک فرد کے نام پر ہیں ، منجمد ٹی ڈی آرز کی مجموعی مالیت مبینہ طور پر اربوں میں ہے ۔
دوسری جانب نیب کراچی نے بحریہ ٹاؤن کے داخلی و خارجی راستوں ، ٹول پلازہ سپرہائی وے اوردیگرمقامات پر کمرشل سرگرمیاں منجمد کرنے کے بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں ۔ نیب حکام کے مطابق ملک ریاض اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے لہٰذا عوام بحریہ ٹاؤن میں کمرشل سرگرمیوں کیلئے خرید و فروخت نہ کریں ۔
ڈی جی نیب کراچی نے بحریہ ٹاؤن کے دس ہزار چار سو اڑسٹھ کمرشل پلاٹس منجمند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔