گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات دہشت گردوں کا بزدلانہ فعل ہے۔
وفاقی ٹیکس محتسب کے زیر اہتمام گورنر ہاؤس میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ وفاقی ٹیکس محتسب کو آسان اور پسماندہ علاقوں کے ٹیکس دہندگان کی شکایات کے ازالے پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ ورک میں لانے سے ملک میں بیروزگاری کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ افواج پاکستان بہادری سے دشمن عناصر کا جواں مردی سے مقابلہ کررہی ہیں اور وطن کی خاطر اگر مجھے بھی قربان ہونا پڑا دریغ نہیں کروں گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے اور پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔