انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کو شکست کے ساتھ سلو اوور پر جرمانہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میںجاری ورلڈ کپ 2023 کے26 ویں میچ میں سلو اوور پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے قومی کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیاہے۔پاکستانی کپتان بابراعظم نے جرمانہ قبول کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔کرکٹ ورلڈکپ 2023میں پاکستان کو چوتھی شکست
پاکستان ٹیم پر جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گئے گزشتہ روز کے میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا گیا ہے اور پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں 4 اوورز پیچھے تھی ، جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے پاکستان کوہرادیا تھا ۔
اس میچ میں پاکستان کو چوتھی شکست کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جبکہ جنوبی افریقہ نے47.2اوورزمیں ہدف حاصل کرکے پانچویں کامیابی اپنے نام کی تھی۔
خیال رہے کہ آی سی سی رولز کے مطابق ہر اوور پر 5 فیصد میچ فیس کی کٹوتی ہوتی ہے ۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو