گورنر پنجاب سلیم حیدرخان کی خصوصی کاوش سے حسن ابدال اور فتح جنگ میں بھی الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اےمحمدعلی رندھاوا نےگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سےملاقات کے موقع پر بتایا کہ حسن ابدال اور فتح جنگ میں بھی الیکٹرک بسیں چلانےکیلئے اقدامات کررہےہیں،اس موقع پرگورنرپنجاب سردارسلیم حیدرکا کہناتھاکہ صوبے کے مفاداور ترقی کیلئےوزیراعلی پنجاب کےساتھ مکمل ہم آہنگی ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ ملک وقوم کی فلاح وبہبود کیلئے مل کرکام کرتے رہے گی۔
گورنرپنجاب نےفتح جنگ کےروٹ پرالیکٹرک بسیں چلانے کےاقدام کوسراہتےہوئےکہاکہ پنجاب حکومت کاپسماندہ علاقوں میں الیکٹریکل بسیں چلانا قابل تعریف ہے،پورے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔