بلوچستان میں کامیاب آپریشن پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا۔ کہا کہ افواج پاکستان نے جانوں پر کھیل کر شہریوں کو بچایا۔
صدر آئی پی پی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان دشمن عناصر کو ہر قیمت پر ناکامی اور بلوچستان میں افراتفری پھیلانے کی ہر سازش ناکام ہوگی۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاک فوج نے دانشمندی اور بہادری کےساتھ یہ آپریشن مکمل کیا۔ قوم ہمیشہ یک جان ہوکر پاک فوج کےساتھ کھڑی ہے۔ ایسے عناصر کی بیخ کنی کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف سی کے جوانوں اور معصوم شہریوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ عبدالعلیم خان نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔