وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی معیشت مستحکم ہوچکی ہے اور اب سیاسی لانگ مارچوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2022 میں پاکستان دیفالٹ کر گیا تھا لیکن گزشتہ 2 سالوں کے دوران ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے اور اب سیاسی لانگ مارچوں سے پرہیز کرنا چاہئے جبکہ ہمیں کسی سیاسی گرینڈ الائنس کی ضرورت نہیں ہے ۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لئے گرینڈ الائنس کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر 4 فیصد ہو گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے 60 فیصد وسائل صوبوں کو منتقل کر دیئے ہیں۔