اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم ابر آلو، آج ملک کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں شام کو تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،پشاور،کوہاٹ،نوشہرہ،صوابی،مردان،ہنگو اور بنوں میں بھی بارش کا امکان ہے، لاہور، اٹک جہلم،چکوال،منڈی بہاؤالدین،سرگودھا،میانوالی،خوشاب،گجرات،سیالکوٹ اورشیخوپورہ میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔
بلوچستان کےشہروں کوئٹہ،ژوب اورموسیٰ خیل میں بارش کا امکان ہےجبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک البتہ بالائی اضلاع میں جزوی ابرآلود رہےگا،محکمہ موسمیات کےمطابق چترال،دیر،سوات۔ کوہستان اور شانگلہ میں بارش کے ساتھ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،بالائی وادی نیلم شیخ بیلہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ نیلم بند ہوگئی،بارشوں اور برفباری کا سلسلہ سولہ مارچ تک جاری رہے گا