پی سی بی نے ڈیرہ غازی خان کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد امجد حسین کو معطل کر دیا
پی سی بی کاکہنا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نےانٹرکلب ٹورنامنٹ میں مالی بے ضابطگی کی شکایات پرکارروائی کی،ابتدائی انکوائری میں کرکٹ بالز کےجعلی بلزجمع کرانےکا انکشاف کیا گیا،شکایات درست ثابت ہونے پر محمد امجد حسین کو عہدے سے ہٹایا گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاملے کی مکمل تحقیقات کے لیےانکوائری کمیٹی بنانےکااعلان کردیا،پی سی بی انٹر کلب ٹورنامنٹ اور دیگر ٹورنامنٹس کے دوران فنڈز کی مالی بے ضابطگی کے حوالے سے کئی شکایات موصول ہوئیں۔
ڈیرہ غازی خان کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نے 1500والا گیند خرید کر بلز زیادہ رقم کے تیار کروائے، دوکان کے پیڈ پر جعلی دستخط کرکے لاکھوں کے جعلی بلز تیار کیے گئے۔
دوسری جانب پی سی بی انٹر کلب ٹورنامنٹ میں مالی بے ضابطگی پر معطل ہونے والے ڈیرہ غازی خان کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد امجد حسین کا ردِ عمل بھی سامنے آیا ہے،
کہا ضلع کونسل کےامتیاز زخمی ایسوسی ایشن کے بل تیارکرتے تھے،ان سے بلز کی درخواست کی گئی اور جب علی سپورٹس سے بل کو چک کیا گیا تو وہ بلکل ٹھیک نکلے،ہمیں کہا گیا کہ اس پر انکوائری کی جائے گی اور ہم نے بھی کہا کہ آپ انکوائری کریں ہمیں کوئی عتراض نہیں ہے،میرے پاس اس وقت سپورٹس شاپ کا ایفیڈیوٹ ہے، اور بورڈ کی طرف سے ڈبل چیک کیا گیا جس میں سب کلیئر تھا