پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں استحکام دیکھنے میں آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں فی تو لہ سونے کی قیمت تین لاکھ 6 ہزار روپے پر مستحکم ہے جبکہ دس گرام سونا 2 لاکھ 62 ہزار 345 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔
22 قیرات 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 491 روپے ہے جبکہ عالمی منڈی میں بھی آج سونے کی قیمت میں کوئی ردو بدل دیکھنے میں نہیں آیا اور فی اونس قیمت 2910 ڈالر پر برقرار ہے ۔