قومی ایئر لائن (پی آئی اے) اور پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کے مابین معاملات طے پاگئے۔ چند روز میں ایندھن کی قلت کے باعث متاثرہ پروازوں کا شیڈول معمول پر آنا شروع ہو جائے گا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق آئندہ چند روز میں ایندھن کی فراہمی بتدریج بڑھنا شروع ہوجائے گی۔ معاملات طے پانے کیلئے پی ایس او کی اعلی انتظامیہ نے تعاون کیا ہے۔ ایندھن کی قلت کے باعث متاثر ہونے والا پروازوں کا شیڈول جلد معمول پر آنا شروع ہو جائے گا۔
دوسری جانب پی آئی اے اور پی ایس اومیں مذاکرات میں پیشرفت سامنے آئی ہے، پی ایس او نے پی آئی اے کی کریڈٹ لمٹ بڑھاکر 50 کروڑ روپے کردی۔
پاکستان اسٹیٹ آئل کے مطابق یومیہ 10 کروڑ روپے کی ادائیگی پر بھی پروازوں کو فیول سپلائی جاری رہےگی، گزشتہ روز کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے کیلئے 8 ارب روپے کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دی تھی، پی ایس او کے مطابق پی آئی اے 15 ارب کی کریڈٹ لائن پہلے ہی استعمال کرچکا ہے پی آئی اے کے آپریشنز بحالی کیلئے نئے مذاکرات میں کریڈٹ لائن منظور کی گئی۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو