ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بدمعاشی کرنیوالے ممالک اپنے مطالبات منوانے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں، دباؤ ڈالنے کا مقصد مسائل حل کرنا نہیں، ایٹمی پروگرام سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
تفصیلات کے مطابق میزائل پروگرام روکنے کا کسی ملک کا مطالبہ قبول نہیں کریں گے، کسی بھی ملک کی دھمکیوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ایران عالمی اصولوں کی مکمل طور پر پاسداری کررہا ہے، ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکا اورمغرب کے مطالبات مسترد کرتے ہیں۔