سربیا میں کرپشن، سیاسی انتقام اور میڈیا پر پابندیوں کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔
سربیا میں مظاہرین نے دارالحکومت بلغراد میں مارچ کیا اور پھر مرکزی ریپبلک اسکوائر میں جمع ہوکر حکومت کیخلاف نعرے لگائے۔ طلبہ کی قیادت میں ہونیوالے یہ احتجاجی مظاہرے نومبر سے جاری ہیں، جب شمالی شہر نووی ساد کے ایک ریلوے اسٹیشن پر حادثے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ملک میں پھیلی بدعنوانی کا نتیجہ ہے تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے اور درجنوں افراد کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔