امریکی خفیہ سروس کے اہلکاروں نے وائٹ ہاؤس کے قریب مسلح شخص کو گولی مار دی، مسلح شخص نے سیکیورٹی اہلکاروں پر آتش گیر مادہ بھی پھینکا۔
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب خفیہ سروس کے اہلکاروں نے مسلح شخص کو گولی مار کر زخمی کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق مسلح شخص کو سیکورٹی اہلکاروں نے جھڑپ کے دوران زخمی کیا، سیکورٹی اہلکار مسلح شخص کے قریب پہنچے تو اس نے آتشیں گیر مادہ بھی پھینکا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور پیدل تھا، وائٹ ہاؤس سے 5 منٹ کی دوری پر نشانہ بنایا گیا، واقعے کے وقت صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں نہیں تھے۔