قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی محمد حارث نے کہا ہے کہ میرے کھیلنے کا انداز وہی رہے گا، صرف ذمہ داری لینے کی کوشش کروں گا۔
دورہ نیوزی لینڈ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان کرکٹر محمد حارث کا کہنا تھا کہ منیجمنٹ کی طرف سے جارحانہ کھیلنے کا کہا گیا ہے، نیوزی لینڈ کی کنڈیشن کو دیکھ کر تمام فیصلے کریں گے۔
محمد حارث کا کہنا تھا کہ 9 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے صرف ایک میچ میں اوپننگ کی ہے اور کسی پوزیشن پر بھی کھیلوں، پاکستان کیلئےکھیلنا میرے لیے اعزاز ہے، پچھلے ایک سال سے کوچز اور ڈومیسٹک میں اپنی غلطیوں کو بہتر کیا ہے۔
نوجوان کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان شاہین کی کپتانی کر چکا ہوں جہاں موقع ملتا ہے اس کو انجوائے کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو نہ سلیکٹ کرنا سلیکشن کمیٹی کا فیصلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں کھیل چکا ہوں، اس لیے وہاں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے اور ہماری پوری کوشش ہے کہ نیوزی لینڈ کی جو بھی ٹیم ہو اس کو ہرائیں۔