برطانوی حکومت نے 24 شامی اداروں پر عائد پابندیاں اٹھا لیں،ان اداروں میں مرکزی بینک سمیت متعدد بینکوں کےعلاوہ تیل کی متعدد کمپنیاں بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق برطانیہ نےشام پر عائد بعض پابندیاں ہٹانے کا اعلان کردیا،بشار الاسد کے دور میں منجمد اثاثوں پر پابندیاں ہٹا دی گئی،شام کے مرکزی بینک سمیت 24 اداروں کے اثاثے بحال کیے گئے۔
برطانوی حکام کا کہنا ہےکہ شام کی عبوری حکومت کے اقدامات پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔