آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔ پال ریفل اور رچرڈ النگورتھ امپائرنگ کے فرائض انجام دینگے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی کے مطابق چیمپئنز ٹرافی فائنل میچ میں پال ریفل اور رچرڈ النگورتھ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے، جوئیل ولسن تھرڈ امپائر ہوں گے جبکہ رنجن مدوگالے میچ ریفری کی خدمات انجام دیں گے۔
چیمپئینز ٹرافی 2025ء کا فائنل 9 مارچ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔
سیمی فائنلز میں بھارت نے آسٹریلیا جبکہ نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی۔