ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے میں 7 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں 26 نومبر احتجاج کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے 7 کارکنان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے تمام 7 کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلیں، تمام ملزمان کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔
ملزمان کی جانب سے وکیل سردار مصروف، مرتضیٰ طوری اور آمنہ علی عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔
پی ٹی آئی کارکنان کی درخواست ضمانت سول جج احمد شہزاد گوندل نے مسترد کی تھیں، ملزمان نے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی تھی۔