ماہ رمضان میں بھی پی آئی اے ایئرپورٹ ہوٹل کے درجنوں ریٹائرڈ ملازمین اپنے پینشن واجبات کے منتظر ہیں ریٹائرڈ ملازمین نے واجبات کی عدم ادائیگی پر سی ای او ایئرپورٹ ہوٹل کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ ہوٹل انتظامیہ نے مالی مشکلات کے باعث پی آئی اے سے قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملازمین کے واجبات ادا کیے جا سکیں۔واجبات کے منتظر 25 ملازمین 1997 سے 2024 کے دوران ریٹائر ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ان ملازمین میں سے کچھ 2025، 2024، 2023، 2019 اور 1997 میں ریٹائر ہوئے تھے 14 ملازمین ایسے ہیں جنہیں گریجویٹی کے ساتھ پراویڈنٹ فنڈ کی رقم بھی تاحال نہیں ملی ،گریجویٹی کی مد میں مجموعی طور پر 1 کروڑ 97 لاکھ 3 لاکھ 51 ہزار روپے جبکہ پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں 1 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے۔
ریٹائرڈ ملازمین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں ان کے جائز حقوق فراہم کیے جائیں تاکہ وہ معاشی مشکلات سے بچ سکیں۔