موٹروے پولیس نے تیز رفتاری پر ایف آئی آر کا اندراج شروع کر دیا۔ پہلا مقدمہ ملتان کے قریب ایم فور پر پشاور کے شہری کے خلاف درج کر لیا گیا۔
ملتان میں درج ایف آئی آر کے مطابق ایم فور پر پشاور کے شہری رحیم خان نے متعین کردہ حد رفتار 120 سے تجاوز کیا اور 173 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلاتا پایا گیا۔
موٹر وے پولیس نے ڈرائیور کو گاڑی سمیت تحویل میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا ۔ پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں غفلت اور تیز رفتار ڈرائیونگ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔