آئی سی سی نے تازہ ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کردی،بلےبازوں میں بھارتی بیٹسمین شبمن گِل کا پہلا نمبر برقرار،قومی ٹیم کے بابر اعظم بدستور دوسرے نمبر پر موجود ہیں
ساؤتھ آفریقہ کے ہینرک کلاسن ایک درجہ بہتری کے بعد بلترتیب تیسرے ے نمبر پر آگئے،بھارت کے وہرات کوہلی بھی ایک درجہ چھلانگ لگاکر چوتھےنمبر پر پہنچ گئے،بھارتی کپتان روہت شرما دو درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے،افغانستان کے ابراہیم زدران 13 درجے کی چلانگ لگا کر دسویں پوزیشن پر آگئے
بولرز میں سری لنکا کےمہیش تھیکشانہ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے،ساؤتھ آفریقہ کے کیشو مہراج دو درجہ بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر آگئے،نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری تین درجہ بہتری کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے،قومی ٹیم کےفاسٹ بولر شاہین آفریدی بدستور نویں نمبر پر موجود ہیں،
آلراؤنڈز کی رینکنگ میں افغانستان کےعظمت اللہ عمرزائی دودرجہ بہتری کےساتھ پہلےنمبر پر پہنچ گئے، افغانستان کے ہی محمد نبی ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر موجود ہیں