قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ عاقب جاوید نےدورۂ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان قومی کرکٹ ٹیم نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کیا،دورۂ نیوزی لینڈ کے لیےسلمان علی آغا کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقررکیا گیا ہے،جبکہ شاداب خان ٹی ٹوئنٹی میں نائب کپتان ہونگے،محمد رضوان ون ڈے کپتان برقرار رہیں گے۔
اس کےعلاوہ اسکواڈ میں عبدالصمد، ابرار احمد،حارث رؤف،جہانداد خان،حسن نواز، خوش دل شاہ، محمد عباس آفریدی،محمد علی،محمد حارث،محمد عرفان خان،عمیر بن یوسف، شہنشاہ آفریدی، سفیان مقیم، عثمان خان (وکٹ کیپر) شامل ہیں۔
ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی پرحسن نواز،عاکف جاوید،محمدعلی اورعبدالصمد کو ٹیم میں شامل کیاگیاہے،اوپنر فخر زمان اور صائم ایوب کو طبی مشورے پر دونوں فارمیٹ کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا۔
عاقب جاوید دورہ نیوزی لینڈ میں عبوری ہیڈ کوچ کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔ ان کی اصل مدت آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 تک تھی لیکن انہیں مستقل ہیڈ کوچ کی تلاش شروع ہونے تک اپنی مدت میں توسیع کے لیے کہا گیا ہے۔محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیم نیوزی لینڈمیں 16مارچ سے5 اپریل تک پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلےگی۔