بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہاہے کہ بھارتی ٹیم پچ کے بھروسے نہیں کھیلتی بلکہ اپنی پرفارمنس کے بل بوتے پر کھیلتی ہے، انڈیا اور پاکستان کے میچز کے لئے تو تمام ملک آفر کرتے ہیں، کس کو پاک بھارت میچز نہیں چاہئے، ہائبرڈ ماڈل دوبار ہوچکا ہے اور دونوں بارکامیاب رہا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا اس وقت دورہ پاکستان پر ہیں جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ، یہاں بہت اچھے انتظامات کئے گئے ہیں ، چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈکپ دونوں کی بڑی اہمیت ہے ، فائنل لاہور میں کرانے کے لئے آسٹریلیا کو جیتنا پڑتا ، چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے حوالے سے فیصلہ ہو چکا تھا کہ بھارت کے تمام میچز دبئی میں ہوں گے، بھارت ٹیم کےکو فائدہ دینے یا نہ دینے کی بات نہیں ہے، بھارتی ٹیم پچ کے بھروسے نہیں کھیلتی بلکہ اپنی پرفارمنس کے بل بوتے پر کھیلتی ہے ۔
راجیو شکلا کا کہناتھا کہ کافی عرصے بعد پاکستان میں پاکستان میں آئی سی سی ٹورنامنٹ ہو ا ہے جو کہ اچھی بات ہے ، بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کا فیصلہ بھارتی حکومت کا ہے اور وہ جو بھی فیصلہ کرے گی بی سی سی آئی اس پر عمل کر ےگی، بی سی سی آئی اور پی سی بی کی یہ پالیسی رہی ہے کہ دوطرفہ سیریز ایک دوسرے کی سر زمین پر ہوں، بی سی سی آئی کی یہ پالیسی ہے کہ دوطرفہ سیریز نیوٹرل پر نہ ہو، جب بھی کوئی ٹورنامنٹ ہوتا ہے تو بی سی سی آئی اپنی حکومت سے پوچھتی ہے اور کلیئرنس ملنے کے بعد ہی ٹیم ٹور پر جاتی ہے ، یہ طے ہوا ہے کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ میں پاک بھارت میچز نیوٹرل وینیو پرہوں گے، پاک بھارت میچز پر آئی سی سی کا قانون ہے کہ حکومت کی اجاز ت شامل ہو، انڈیا اور پاکستان کے میچز کے لئے تو تمام ملک آفر کرتے ہیں، کس کو پاک بھارت میچز نہیں چاہئے، ہائبرڈ ماڈل دوبار ہوچکا ہے اور دونوں بارکامیاب رہا ہے۔