عالمی ومقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ہوگیا، پاکستان میں فی تولہ سونا 4800 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 6 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 4800 روپے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 300 ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 4115 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 62 ہزار 602 روپے تک پہنچ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے دام 47 ڈالر بڑھکر 2916 ڈالر پر پہنچ گئے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق امریکا اور چین کی ایک دوسرے کی ٹریڈ پر اضافی ٹیرف عائد کرنے سے عالمی گولڈ مارکیٹ میں ہلچل پیدا ہوئی۔