نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کین ولیمسن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس لاہور میں کھیلنے کا اچھا تجربہ تھا جس کا آج فائدہ ہوا ، وکٹ پر تھوڑا وقت گزارنے سے بال اچھے سے بیٹ پر آرہی تھی ، ٹرائی سیریز کی پچ بیٹنگ کیلئے زیادہ ساز گار تھی آج کی پچ میں بولرز کو بھی تھوڑی مدد مل رہی تھی۔
کین ولیمسن کا کہناتھا کہ دبئی کی کنڈیشن پاکستان سے کافی مختلف ہیں، ہم بھارت کے خلاف پچھلے میچ سے سیکھنے کی کوشش کریں گے، بھارت کے خلاف فائنل میچ میں اچھی کارکردگی دیکھانے کی کوشش کریں گے ، ہم نے آج کے میچ میں بطور ٹیم اچھی پرفارمنس دیکھائی، اب بیگ پیک کرکے دبئی کے میچ کیلئے تیاری کریں گے، بھارت کے خلاف فائنل کیلئے پرجوش ہے، جیت کر ٹورنامنٹ کا اختتام اچھا کرنا چاہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ رچن روندرا مستقبل میں نیوزی لینڈ کیلئے بہترین ٹیلٹ ہیں، ہمارا پورا فوکس فائنل میچ پر ہے، لوجسٹک مسائل پر زیادہ فوکس نہیں ہے ، جیسے ہم نے پاکستان میں زیادہ میچز کھیل کر کنڈیشن سے فائدہ اٹھایا، ویسے ہی بھارت کو دبئی میں فائدہ ہوگا، آج کے دن جشن منائیں گے مگر کل سے فائنل میچ کی تیاری کریں گے۔