سانگھڑ کے علاقے پیرومل میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، ایک شخص زخمی ہوگیا، واقعے میں 8 دکانیں اور لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق سانگھڑ کے علاقے پیرو مل میں ویلڈنگ کی دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا، واقعے میں گھاس سے بنی 8 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دکانوں میں موجود لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل گیا، آگ لگنے سے ایک دکاندار سنیل کمار 20 فیصد جھلس گیا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔