انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 56 گرفتار کارکنوں کی ضمانت درخواستیں منظور کرلیں۔
پی ٹی آئی کارکنان کو 26 نومبر کے احتجاج کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ان کی ضمانت پر رہائی کا فیصلہ سنایا ۔ کارکنان کے خلاف تھانہ ترنول اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں احتجاج کے بعد وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق خاتون اول بشریٰ بی بی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور و دیگر پارٹی رہنماؤں اور سیکروں کارکنان کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت متعدد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔