خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے دو مختلف آپریشنز کے دوران 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں فورسز کے آپریشن کے دوران 5 خوارج مارے گئے۔
فورسز کی جانب سے دوسری کارروائی وزیرستان میں کی گئی جس کے دوران خوارج کا سرغنہ ذبیح اللہ عرف زکران ہلاک ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ذبیح اللہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا اور دہشتگردی کی کارروائیوں اور بے گناہوں کے قتل میں ملوث تھا۔
بیان میں بتایا گیا کہ علاقے میں مزید خوارج کی تلاش کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔